ڈالر

ڈالر مزید 14 پیسے سستا ، قیمت 277.80 روپے ہو گئی

کراچی (نمائندہ خصوصی ) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ، انٹر بینک میں مزید 14 پیسے سستا ہو گیا ۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 14 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں