میتھیو ملر

امریکا کا پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پارٹنر شپ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پارٹنر شپ جاری رکھنے کے عزم کا ایک بار پھر اظہار کر دیا گیا۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پارٹنر شپ ہماری اولین ترجیح رہی ہے اور ہم اسے آگے بھی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک کیساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، دنیا میں ہر جگہ آئین کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں، ہم تمام امدادی پروگراموں کی نگرانی جاری رکھیں گے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے بھارت کے حوالے سے کہا ہے کہ نئی دہلی سے سکھ رہنما کے قتل کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں اور بھارت پر سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں