جاوید شیخ

ہر شعبے میں نئے آنے والے کو بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں ‘جاوید شیخ

لاہور(گلف آن لائن ) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ ابتداء میں ریڈیو ، ٹی وی اور فلم میں ایکسٹر ارول کئے اور بعد میں اپنی محنت کے بعد مقام حاصل کیا ،اپنے فلمی دور میں تما م ہیروئن کے ساتھ کام کیا مجھے سب سے زیادہ خوبصورت اداکارہ نیلی لگتی تھیں ۔

ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ بشری انصاری ورسٹائل اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ کسی بھی انسان گھر سے سیکھ کر نہیں آتا بلکہ ہر شعبے میں نئے آنے والے کو بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں ، میرے سمیت بہت سے اداکار اس مرحلے سے گزرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نوجوان نسل کو یہی نصیحت کروں گا کامیابی کے لئے تسلسل کے ساتھ محنت کرنا ہو گی اور پھر اس کا پھل ملتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں