علی ظفر

علی ظفر عطا ءاللہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ گانا ریلیز کریں گے

لاہور (گلف آن لائن) معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنے مداحوں کے لیے چاند رات کا تحفہ تیار کر لیا ہے جس سے متعلق انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے۔

گلوکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر دو ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے بتایا ہے کہ بلوچی، پشتو اور سندھی زبان کے بعد اب ان کا نیا آنے والا شاہکار، گانا سرائیکی زبان میں ہوگا۔

علی ظفر نے اپنے نئے آنے والے سرائیکی گانے بالو بتیاں کا ٹیزر بھی شیئر کیا ہے جس میں ان کے ساتھ پاکستان کے لیجنڈ، معروف پاکستانی موسیقار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔علی ظفر کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ان کے اور عطا اللہ عیسی خیلوی کے مداح نہایت پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

گلوکار علی ظفر نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں عطا اللہ خان عیسی خیلوی کو سرائیکی زبان کا لیجنڈ موسیقار بھی قرار دیا ہے۔علی ظفر نے اپنی طویل پوسٹ کے آخر میں مزید لکھا کہ میرا پہلا سرائیکی گانا بالو بتیاں اس چاند رات کو ریلیز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں