حسن علی

فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ روانہ

لاہور (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی، فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گئے۔

حسن علی انگلینڈ میں واروکشائر کی جانب سے کاؤنٹی سیزن کھیلیں گے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران حسن علی نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا منتظر ہوں، اچھے سیزن کے لیے پر امید ہوں۔حسن علی نے مداحوں سے اپیل کی کہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یاد رہے کہ حسن علی کاکول فٹنس کیمپ کی وجہ سے تاخیر سے انگلینڈ روانہ ہوئے ہیں۔حسن علی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکوڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں