بلاول بھٹو

وزیر اعلی بلوچستان معصوم انسانوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں’ بلاول بھٹو

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوشکی میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعلی بلوچستان معصوم انسانوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

اپنے بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نوشکی میں قتل ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگناہ اور معصوم انسانوں کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا ملے گی ، بلوچستان میں خونریزی کرنے والے بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں ۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں