برائلر گوشت

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

لاہور( گلف آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت31روپے اضافے سے697روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت22روپے اضافے سے481روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت254روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق زندہ برائلر مرغی سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمتوں پر سپلائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے دکاندار خریداری نہیں کر رہے ۔ مارکیٹ میں طلب اور رسد میں خلیج کے باعث مختلف مقامات پر پرچون سطح پر برائلر گوشت 770سے800روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں