رشی سونک

اسرائیل ایران پر حملے سے گریز کرے،برطانوی وزیراعظم

لندن(گلف آن لائن)برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجمن نیتن یاھو سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے پر زور دیاہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رشی سونک نے اسرائیلی وزیر اعظم کو فون کیا اور انہیں یقین دلایا کہ برطانیہ اسرائیل کی سلامتی اور حفاظت کے لیے ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔

فون پر بات کرتے ہوئے رشی سونک نے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور یہ مشرق وسطی میں عدم تحفظ کا باعث بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں