رانا ثنا اللہ

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز، سماعت 20 مئی تک ملتوی

کراچی (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔جمعرات کو ملیر کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی لائرز فورم سندھ کے نائب صدر خالد محمود ایڈووکیٹ کی رانا ثنا اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں ایس ایس پی ملیر اور ایس ایچ او ملیر سٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کئی چینلز اور سوشل میڈیا پر رانا ثنا اللہ کا انٹرویو سنا، رہنما مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی دھمکی دی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ملیر سٹی پولیس کو رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی جائے۔ بعدازاں عدالت نے رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر ایس ایس پی ملیر اور ایس ایچ او ملیرسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں