برائلر گوشت

فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کو جا پہنچی

مکوآنہ ( گلف آن لائن)فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کو جا پہنچی غریب آدمی کیلئے مرغی کا گوشت ہی تھا جو غریب کے دسترخوان کی زینت بنتا تھا،

آج وہ بھی غریب آدمی کی پہنچ سے بہت دور چلا گیا ہے مرغی کا گوشت 750 سے 800 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا غریب آدمی اپنے بچوں کیلئے مرغی کا ہی گوشت خرید سکتا تھا جبکہ بکرے اور گائے کا گوشت ویسے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے اب مرغی کا گوشت بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مرغی کے گوشت پر منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا بجائے منافع خوروں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے .

جس کی بدولت مرغی کے گوشت فروخت کرنے والوں نے اپنی مان مانی کے قمتیں مقرر کی ہوئی ہیں اپنی مرضی کی قمیتوں میں گوشت فروخت کیا جانے لگا پرائز کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ من مانی قیمتوں میں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مرغی کے گوشت کی قیمتیں میں کمی آسکے تاکہ غریب کے دسترخوان پر بھی گوشت کی ڈش نمایاں ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں