احسن اقبال

گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گندم درآمد کے غلط فیصلے سے آج کسان پریشان ہیں، جس افلاطون نے یہ فیصلے کیے اسے سزا ملنی چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نگراں حکومت گندم کی درآمد کے غلط فیصلے کر گئی۔

ایک ارب ڈالر کی گندم منگوا لی گئی، ملک میں وافر گندم موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ تھا اس سال گندم وافر ہو گی، اداروں کے پاس اعداد و شمار تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاسکو کا خریداری کا ہدف بڑھا دیا ہے، صوبوں کو بھی کسانوں سے بات چیت کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں