روبینہ اشرف

فنکار کا عوام سے محبت کا گہرا رشتہ ہوتا ہے‘ روبینہ اشرف

کراچی (نمائندہ خصوصی ) سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ فنکار کا عوام سے محبت کا گہرا رشتہ ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ کام کی زندگی اور اس سے پہلے کی زندگی میں فرق ہوتا ہے، کیوں کہ آپ جو کام کررہے ہیں وہ آپ کی زندگی کا مقصد ہوتا ہے اور اس مقصد کے تحت آپ اپنی زندگی گزرتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے عوام کو لگتا ہے کہ ٹیلی ویژن پر آنے کے بعد آرٹسٹ کو اتنی زیادہ توجہ ملتی ہے کہ ان کی زندگیاں مکمل طور پر بد ل جاتی ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں آرٹسٹ کو خاص توجہ ملتی ہے لیکن ان کی زندگی نہیں بدلتی وہ اپنی ذاتی زندگی میں بالکل ویسے ہی ہوتے ہیں جیسے وہ ٹی وی پرآنے سے پہلے تھے۔انہوں نے کہا کہ گھر میں ہم ایک عام انسان کی طرح ہی زندگی گزارتے ہیں ۔ہاں یہ ضرور ہے کہ ہمیں جو عزت و احترام عوام کی طرف سے ملتا ہے، اس کو سنبھال کر رکھنا ایک ذمہ داری ہوتی ہے۔ داکارہ نے کہا کہ لوگ جتنی مجھ سے محبت کرتے ہیں اسی سے کئی زیادہ میں ان سے کرتی ہوں۔ ایک آرٹسٹ کا عوام سے گہرا رشتہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں