کراچی (نمائندہ خصوصی) اداکارہ صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شادی سے قبل اپنے ہی شوہر کو بھائی سمجھ کر دوسری لڑکیوں سے شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں صبور علی کو انکشاف کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اداکارہ مریم انصاری ان کی بہترین دوست تھیں، اس لیے وہ ان کے بھائی علی انصاری کو بھی اپنا بھائی سمجھتی تھیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی سے قبل انہوں نے اپنی دوست مریم انصاری کو بھی علی انصاری کے لیے کچھ لڑکیوں کے نام تجویز کیے تھے جب کہ انہوں نے شوہر کو بھی دوسری لڑکیوں سے شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جب تک وہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار نہیں ہوئے تھے، وہ ایک دوسرے سے اپنے کیریئر، دوستوں اور محبت سمیت دیگر معاملات پر بات کرتے تھے اور انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی ایسی باتوں اور تعلق کا اختتام ان کی شادی پر ہوگا۔