ٹوکیو (نمائندہ خصوصی)جاپان کے وزیر خارجہ تاکیزی لاوایا نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگی حملوں کے تبادلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ فون پر تبادلہ خیال کے دوران کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دوطرفہ تبادلہ خیال کے بارے میں جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جاپان کے اعلی ترین سفارتکار نے جنگی فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل سے کام لیں۔ انہوں نے کشیدہ اور جنگی صورت حال اور ایران پر اسرائیلی حملے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔تاکیشی لاوایا نے اس موقع پر ان اقدامات کی مذمت کی جن کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا متعلقہ فریقوں سے مطالبہ تھا کہ وہ برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی بالخصوص غزہ میں جاری صورتحال کے سلسلے میں باہمی تعاون سے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔لاوایا نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ سعودی عرب اور جاپان کے تعلقات 2025 میں 70 سالہ دوستی کا سفر مکمل کریں گے۔