صدر مملکت

انسانی اسمگلنگ قبیح عمل ہے، صدر آصف زرداری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر آصف زرداری نے یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔صدر آصف زرداری نے اپنے بیان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ قبیح عمل ہے، لوگ اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں۔انہوں نے انسانی اسمگلنگ کے تدارک کے لیے اقدامات تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں