پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،ہفتہ وار بلند ترین سطح 114620 رہی

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں اختتام کو پہنچنے والے کاروباری ہفتے کی اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ہفتے میں 3 ہزار 932 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 10 ہزار 322 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 5 ہزار 215 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 14 ہزار 620، جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 405 رہی۔

شیئر بازار میں ایک ہفتے میں 1 ارب 73 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔بازارِ حصص کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 84.83 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس 1 ہفتے میں 403 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 649 ارب روپے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں