احسن اقبال

پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار ، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے’احسن اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر اڑان بھرنے کے لئے تیار ہے.

ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے،جو اکنامک زونز ہم نے 2020میں تیار کرنے تھے ہم 2022میں آئے تو ایک بھی تیار نہیں ہوا تھا ، جب ہم حکومت میں آئے تو دنیا میں شرطیں لگ رہی تھیں کہ پاکستان 6ہفتوں میں سری لنکا بن جائے گا لیکن آج ایسا کچھ نہیں ہے ۔

نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے دلیرانہ طریقے سے فیصلے کیے، پاکستان آج دوبارہ ٹرن آرائونڈ پر آگیا ہے، مہنگائی 38فیصد سے 4فیصد پرآگئی ہے، پالیسی ریٹ 12فیصد پر آگیا ہے، سٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے.

ملک ایک بار پھر اڑان بھرنے کیلئے تیار ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا اس اڑان کا حشر بھی پچھلی اڑانوں جیسا کرنا ہے،ہمیں اپنے اطوار بدلنا ہوں گے، امن ،استحکام ،پالیسی کا تسلسل اور اصلاحات پر عمل کرنے کا عزم بہت ضروری ہے، ہم نے اگلے سنگ میل پر نظر رکھنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں