پرائز بانڈ

100، 1500 مالیت والے بانڈز کی قرعہ اندازی (کل)ہو گی

لاہور(نمائندہ خصوصی )100اور1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل( پیر)17اگست کو ہوگی۔

100 روپے والے سٹوڈنٹس بانڈ زکا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک ،دوسرے انعام میں2 لاکھ روپے کے تین اور تیسرے انعام میں1000 روپے کے 1199 انعامات جبکہ1500روپے والے بانڈ زکا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10 لاکھ کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1850 روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں