اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد نورین نیازی سے فون پر رابطہ ہوا تھا تاہم انہوں نے ملاقات کے احوال کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ نورین نیازی نے کہا تھا کہ وہ ملاقات کے حوالے سے باہر بات نہیں کریں گی، بانی پی ٹی آئی اور نورین نیازی کی ملاقات سے متعلق من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی یا قیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ ملاقات کے بعد نورین نیازی خوش تھیں، تاہم کچھ چیزیں ایسی ہیں جو شیئر نہیں کی جاسکتیں۔



