حافظ نعیم الرحمن

جھوٹ ہے آئی ایم ایف معاہدے میں لیوی لگانا طے کیا گیا ہے، حافظ نعیم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جھوٹ ہے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں لیوی لگانا طے کیا گیا ہے،خاتمے کیلئے 2 ماہ سے زائد عرصے سے جدوجہد کررہے ہیں،لیوی کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں،پیٹرول سستا نہیں ہوگا تو معیشت تباہ ہوجائے گی۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لیوی کے خاتمے کیلئے 2 ماہ سے زائد عرصے سے جدوجہد کررہے ہیں،لیوی کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرول سستا نہیں ہوگا تو معیشت تباہ ہوجائے گی، ہم نے تیاری کے ساتھ حکومت کو لیوی کے خاتمے کی تجاویز دیں، ہماری تجاویز کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ جھوٹ ہے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں لیوی لگانا طے کیا گیا ہے، یہ آئی ایم ایف کا 24 واں پروگرام ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج آئی ایم ایف وفد یہاں آرہا ہے، اس سے ڈرے ہوئے ہیں، کیا آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بڑے جاگیرداروں کو رعایت دے دیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کہاں ہے کہ بجلی کے بلوں میں فکس چارجز لگائیں، 3فیصد شرح سود کم کرنے سے لیوی کی آمدن ویسے ہی مل جائے گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کا شرح سود کم کرنے سے مہنگائی بڑھنے کی منطق درست نہیں، ان حالات میں 6 اعشاریہ 6 ارب روپے کی گاڑیوں کا آرڈر دیا ہے، ابھی جتنی گاڑیاں چل رہی ہیں اس کا حساب تو دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں