اسکواش

ایشین گیمز،اسکواش سیمی فائنل میں پاکستان کے عشب عرفان اور نور زمان کو شکست

ناگویا(نمائندہ خصوصی)ایشین گیمز میں اسکواش کے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کے ابھے سنگھ نے پاکستان کے عشب عرفان جبکہ نور زمان کو ملائیشیا کے ایئن یاو نے اسٹریٹ گیم میں شکست دے دی۔

بھارت کے ابھے سنگھ نے 3-11، 10-12 اور 06-11 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ ملائیشین کھلاڑی نے7-11، 2-11، 4-11 سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کے عشب عرفان اور نور زمان فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے، دونوں کھلاڑی برانز میڈل کے لیے مدِمقابل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں