مائیک ہیسن

ایشین گیمز،مائیک ہیسن فائنل میں پہنچنے پر پاکستان کی پرفارمنس سے مطمئن

نشین(نمائندہ خصوصی)پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کیا اس حوالے سے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ کافی دنوں سے ہوٹل میں رہنے کے بعد کھیل کر اچھا لگا، میچ دیر سے شروع ہوا اور 13 اوورز کا کھیل ہمیشہ ہی مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ میں ہم نے اچھا پرفارم کیا، فیلڈنگ بھی ٹھیک تھی، مگر بیٹنگ میں پریشر میں آنے کے بعد جس طرح میچ ختم کیا وہ شاندار تھا۔مائیک ہیسن نے کہا کہ حسن نواز اور عبدالصمد نے اچھا پرفارم کیا۔واضح رہے کہ ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں