بیجنگ (نمائندہ خصوصی) شنگھائی کے پھو ڈونگ نیو ایریا میں سی ایم جی نیشنل شارٹ اینڈ میڈیم لینتھ ڈرامہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جہاں مختلف موضوعات اور متنوع اقسام کے ساتھ متعدد اعلیٰ معیار کے مختصر اور درمیانی دورانیے کے ڈراموں کی نمائش کی گئی۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی اور دیگر مہمانوں کے ساتھ مل کر “سی ایم جی نیشنل شارٹ اینڈ میڈیم لینتھ ڈرامہ ماسٹر پیس کرییشن پلان” کا افتتاح کیا۔چائنا میڈیا گروپ شنگھائی بیورو اور پھو ڈونگ نیو ایریا کی حکومت کے درمیان سٹریٹجک تعاون کا معاہدہ بھی طے پا یا ۔
اس تقریب میں متنوع نقطہ نظر، گہرے معانی اورپیشکش کے رنگارنگ طریقے کے حامل متعدد اعلیٰ معیار کے مختصر اور درمیانے دورانیے کے ڈرامے ریلیز کیے گئے۔ تقریب میں، ” آئی ایم دا میریکل – مختصر اور درمیانے دورانیے کے ڈراموں کے لیے سی ایم جی انوویشن اینڈ کرییشن کانفرنس” نے اپنی مرحلہ وار کامیابیاں جاری کیں۔ اسی دن “ٹی وی ڈرامہ اسکرپٹس کے لیے اے آئی اسسٹڈ ایویلیوایشن سسٹم کے لیے مشترکہ تحقیق و ترقی کے تعاون کا منصوبہ” بھی شروع کیا گیا۔



