ہیری بروک

میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں، ہم میچ نہیں جیت سکے،ہیری بروک

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ کے کپتان اور سری لنکا کے خلاف میچ کے ڈبل سنچورین ہیری بروک نے کہا ہے کہ میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ ہم میچ نہیں جیت سکے۔میڈیا سے گفتگوو میں ہیری بروک نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میچ وننگ اننگز کھیلنی چاہیے،ڈبل سنچری بنانے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر خوشی نہیں۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے بانڈریز بھی لگائیں اور سنگلز بھی لیے، سری لنکا نے شاندار کرکٹ کھیلی۔

انہوںنے کہاکہ لیام ڈاسن انگلینڈ کی جانب سے بہترین بولر رہے۔انگلش کپتان نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر تقریباً 900رنز بنے۔ میری نظر میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بہترین تھی۔ہیری بروک نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے جھنڈے بھی نظر آئے، انگلینڈ کے مداح دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں