کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 1300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 368 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1428 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 38 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔



