پشاور(نمائندہ خصوصی)پشاور میں پشاور ہائیکورٹ نے بنوں امن کمیٹی کے خلاف دائر درخواست پر آئندہ سماعت پر آر پی او بنوں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے درخواست پر سماعت کی اور رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 15 سالہ رحیم اللہ اور اس کے بڑے بھائی شمال خان کو بنوں امن کمیٹی نے اٹھایا ہے۔ رحیم اللہ کو دو روز قبل چھوڑ دیا گیا، جبکہ شمال خان تاحال لاپتا ہے۔چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ بچے کے خلاف کیا الزامات ہیں، وہ تو چھوٹا بچہ ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ یہ کیسے دہشت گردی میں ملوث ہوسکتا ہے اور بنوں امن کمیٹی کس نے قائم کی ہے، اسے اختیارات کس نے دیے ہیں؟ایس پی رورل بنوں شکیل خان نے عدالت کو بتایا کہ بنوں میں حالات خراب ہیں اور پولیس نے خود امن کمیٹی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وقت دیا جائے کیونکہ وہاں آپریشن جاری ہے، جبکہ شمال خان پولیس کے پاس نہیں ہے۔چیف جسٹس نے آر پی او بنوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشی کا حکم دیا۔ عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔



