بجلی صارفین

صارفین کے لئے دسمبر، جنوری اور فروری میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان

لاہور( نمائندہ خصوصی)صارفین کے لئے دسمبر، جنوری اور فروری میں بجلی مہنگے ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق دسمبر، جنوری اور فروری میںفیول پرائس ایڈجسٹ 2 سے 3 گنا بڑھے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق ایل این جی،کوئلے اور دیگر فیول کی قیمتیں بجلی پیداواری لاگت کو مہنگا ترین بنارہی ہیں جبکہ سردیوں میں پاور پلانٹس کو مقامی گیس سپلائی بھی بڑا مسئلہ ہوگا، سردیوں میں مقامی گیس سپلائی گھریلو صارفین کے لیے بھی ناکافی ہوتی ہے.

جس کے سبب سردیوں میں پن بجلی کی بہت کم پیداوار کے باعث مہنگے فیول استعمال کرنا پڑیں گے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں فیول کی بلند قیمتیں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو اوپر لے جائیں گی، گزشتہ مہینوں میں دوگھنٹے لوڈ مینجمنٹ سمیت فیول پرائس بوجھ کم رکھنے کی بھرپورکوشش کی گئی ،تاہم اب ایل این جی سمیت عالمی منڈی میں فیول کی قیمتیں بہت اوپر جا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں