اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ملک میں ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے37 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی ستمبر 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، اس ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے اضافے کا اطلاق نومبر کے بلوں میں ہو گا۔سی پی پی اے نے ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔بجلی صارفین پر 30ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق ستمبر میں ریفرنس فیول کاسٹ 7 روپے 45 پیسے کے مقابلے میں 9 روپے 82 پیسے رہی۔ کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر اطلاق ہوگا۔ تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کو استثنی حاصل ہو گا۔دوسری جانب پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں کمی اور مہنگے سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ جائے گی۔ دسمبر تا فروری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو سے تین گنا بڑھنے کا خدشہ ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق دسمبر، جنوری، فروری میں لوڈ شیڈنگ کیساتھ بجلی قیمت میں اضافے کا امکان ہے، سردیوں میں ارسا پانی کی قلت کا 22 فیصد سے زائد تخمینہ دے چکی، اس دوران پن بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر رہنے کا امکان ہے۔آئندہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا تخمینہ ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سیصارفین پر 22 ارب روپیکا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، ستمبر کی فیول ایڈجسمنٹ مد میں 2.56 روپے اضافے کی درخواست پرسماعت ہوچکی، سی سی پی اے درخواست منظوری کی صورت میں صارفین پر 33 ارب روپے کا پڑے گا۔
علاوہ ازیں نیپرا نے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے بجلی کی اضافی کھپت پر ریلیف کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔نیپرا نے اضافی کھپت پر فی یونٹ ریلیف 2 روپے 32 پیسے تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا گیا ہے، وفاقی حکومت صنعتی اور زرعی صارفین کو فی یونٹ 11 سے 15 روپے تک ریلیف دے رہی ہے۔نیپرا کے فیصلے کے مطابق یہ ریلیف بجلی کی اضافی کھپت پر دیا جاتا ہے، اضافی کھپت پیکیج کا ریٹ 22.98 روپے سے بڑھ کر 25.30 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، نیا ریٹ نومبر 2026 کے بلنگ مہینے سے لاگو ہو گا۔نیپرا کا فیصلہ چیئرمین نیپرا کے کاسٹنگ ووٹ سے ہوا جبکہ 2 اراکین نے اختلافی نوٹ لکھا جس میں 25.30 روپے فی یونٹ کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔اختلافی نوٹ ممبر آمنہ احمد اور ممبر مقصود انور خان نے لکھا۔



