طیب عارف

راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کے طیب عارف کی ڈیبیو پر نصف سنچری

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 90 رنز بنا لیے، اوپنر طیب عارف نے ڈیبیو میں نصف سنچری بنائی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 86 رنز اور دوسری وکٹ 90 رنز کے مجموعی اسکور پر گری۔اوپنر اذان اویس 30 رنز بنا کر ملن رتنائیکے کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے جبکہ دوسرے اوپنر محمد طیب عارف 57 رنز بنا کر اسیتھا فرنینڈو کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں اوپنر طیب عارف، محمد طحہٰ، آل راؤنڈر عرفات منہاس اور فاسٹ بولر ثاقب خان شامل ہیں۔

سری لنکن کپتان کوسل مینڈس نے توقع کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ وکٹ فاسٹ بولنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔مہمان ٹیم نے پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی تجربہ کار اسپنر کو شامل نہیں کیا۔قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلے سیشن میں محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے تصدیق کی تھی کہ قومی ٹیم کی جانب سے کم از کم چار کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے مؤثر سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں