نیر بخاری

ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں ہو سکتی، سید نیئر حسین بخاری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمٹینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں ہو سکتی، انہوں نے کہا کہ آئین سازوں نے آئینی ترامیم کے طریق کار کو خود آئین میں واضح کر رکھا ہے۔

جاری بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت لازمی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں ہو سکتی۔انہو ں نے کہا کہ ریفرنڈم کرانے کے لیے بھی آئینی اور پارلیمانی طریق کار اختیار کرنا ہوگا۔ نیئر بخاری نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا آئینی اور جمہوری فورم صرف پارلیمان ہے، نیئر بخاری نے کہا کہ پارلیمان میں نئے صوبوں کے قیام پر کوئی باضابطہ بحث نہیں ہو رہی۔نیئر بخاری نے کہا کہ اگر آئین کے مطابق نئے صوبے بنائے جائیں تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نمائندگی کرنے والے وفاقی وزرا پارلیمان سے باہر نئے صوبوں کی تجاویز کیوں دے رہے ہیں؟ نیئر بخاری نے کہا کہ نئے صوبوں کی بات کرنے والے وزرا یہ معاملہ وفاقی کابینہ میں کیوں نہیں لاتے؟۔ نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا واضح مقف ہے کہ عوامی رائے کا احترام کیا جائے، نیئر بخاری نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ کرنے کا اختیار منتخب پارلیمان کے ارکان کو حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت نے نئے صوبوں کے قیام کو اپنے انتخابی منشور کا بنیادی نکتہ بنا کر انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں