سڈنی ( نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما اور فاسٹ بولر مارکو یانسن نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا،آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما اور مارکو یانسن کی شراکت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی اور دونوں کے درمیان قد کے فرق نے بھی عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق باووما کا قد پانچ فٹ چار انچ ہے جبکہ قابیخا میں باووما اور یینسن کے درمیان 132 رن کی شراکت ہوئی تو عجب مناظر تھے۔دونوں کے درمیان قد کا فرق اکتالیس سینٹی میٹر تھا، کرکٹ کی تاریخ میں 100 رنز کی پارٹنر شپ میں قد کا کبھی اتنا فرق نہیں دیکھا گیا۔
سات فٹ ایک انچ قد کے ساتھ پاکستان کے محمد عرفان کرکٹ کی تاریخ کے سب سے لمبے کھلاڑی تھے،ایک بار عدنان اکمل کے ساتھ کھیلے جو پانچ فٹ پانچ انچ کے تھے، قد کا فرق اکیاون سینٹی میٹر تھا لیکن رن زیادہ نہ بنائے تھے۔باووما قد کے چھوٹے لیکن عظیم کھلاڑی پستہ قد ہو کر بھی آسمان جیسی عظمت دکھائی جبکہ یینسن شاندار آل راؤنڈر ہیں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ہر رنگ و نسل کے لئے تو ہے ہی ہر قد کے لئے بھی ہے۔آسٹریلیا کے بولر پریشان ہو گئے، ایک کو نیچے، دوسرے کو اوپر گیند کرنا ان کیلئے مشکل ہوگیا۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی دونوں کے قد پر دلچسپ تبصرے کیے ایک صارف نے لکھا کہ اچھا ہوا جیت کا لمحہ نہ آیا ورنہ گلے ملنا مشکل ہوجاتا، دوسرے صارف نے لکھا کہ ایک فل اسکرین اور دوسرا منی اسکرین ہے۔



