سردار ایاز صادق

سردار ایاز صادق کی انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی پر مبارکباد

اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی پر مبارکباد دیتے ہوئے انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں سر دار ایاز صاد ق نے کہاکہ انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار کھیل اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوںنے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی قابلِ تحسین ہے۔

سر دار ایاز صادق نے کہاکہ امید ہے انڈر 19 قومی ٹیم فائنل میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی بے پناہ صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کے مالک ہیں۔انہوںنے کہاکہ انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابیاں پاکستان میں کرکٹ کے روشن مستقبل کی عکاس ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے فائنل میں انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا ء کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں