لاہور (نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو جاندار مقرر کے طور پر دیکھا ہے، دہشت گردی کے حوالے سے مولانا کو سوچ کر بات کرنی چاہیے،نئے صوبوں پر ریفرنڈم کروالیں،اگر عوام کہتی ہے صوبے بننے چاہیے تو بنادیںاور اگر کہتے ہیں کہ نہیں بننے چاہیے تو نہ بنائیں۔لاہور ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ لوگ کتابوں پر توجہ دے رہے ہیں، کسی بھی معاشرے کی بہتری اس کی تعلیم کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، اس کی وجہ سے ریاست میں بہتری آئے گی،مجھے امید ہے مستقبل میں ایسا سلسلہ چلتا رہے گا۔
حکومتیں اگر کتب بینی کو زندہ رکھنا چاہتی ہیں تو ٹیکسز میں کمی کرے۔انہوں نے کہا کہ انیس سو تہتر کے آئین میں واضح لکھا ہے کہ اختیارات کی طاقت عوام کے پاس ہونی چاہیے، وفاقی وزیر داخلہ نے ریفرنڈم کا کہا ہے، میرا خیال ہے اس پر ریفرنڈم کروالیں۔اگر عوام کہتی ہے صوبے بننے چاہیے تو بنادیںاور اگر کہتے ہیں کہ صوبے نہیں بننے چاہیے تو نہ بنائیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ عوام کے نمائندے ہم ہیں اگر سندھ کی عوام کہتی ہے کہ صوبے بنادے تو بنادے، میری چوہدری سالک حسین سے بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ نے میرا بیان سنا ہے میں کرپشن کے حوالے سے بات کی ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ تیرے میرے کی بحث ختم ہوتی جارہی ہے اب لوگوں کے مسائل ہیں، ہمیں دہشت گردی کا سامنا ہے۔ستر اسی سال سے دیہات میں لوگوں کو انسان کو ہی نہیں سمجھا جاتا تھا، صوبوں کا بنانا دو لوگوں کے پاس ہے، وسائل کی تقسیم زیادہ بہتر ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان کی ترقی سیاسی جہدوجہد پر مشتمل ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان کو جاندار مقرر کے طور پر دیکھا ہے، دہشت گردی پر مولانا کو سوچ کر بات کرنی چاہیے، جن کو ہم خارجی کہہ رہے ہیں ان کے فٹ پرنٹ دیکھے، تین ایم پی او کا آرڈر پاس ہوا جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو نظر بند کیا گیا۔



