پیوٹن

روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن

شینزن (نمائندہ خصوصی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس، چین اور امریکا کے درمیان سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا ایک نیا باب ہے، وہ چین اور امریکا کے رہنماؤں کے ساتھ سہ فریقی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری دیکھنا چاہیں گے۔

سہ فریقی اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ تینوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اقوام متحدہ کی اصلاحات، عالمی سلامتی اور جوہری عدم پھیلاؤ پر بات چیت ہوئی، جبکہ وسیع تناظر میں سلامتی کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ چینی اور امریکی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو نے ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کیا، سہ فریقی ملاقات مفید رہی اور عالمی سلامتی کا انحصار بڑی حد تک روس، چین اور امریکا پر ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ انہیں یقین ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین تنازع حل کرنے اور روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے مخلص ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات کے بعض پہلوؤں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد آسان نہیں، تاہم ٹرمپ انتظامیہ کا طرز عمل امید کی بنیاد فراہم کرتا ہے، معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ بھی ہو تو کوئی معاہدہ ہونا، معاہدہ نہ ہونے سے بہتر ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ بعض فیصلے دیگر سفارتی فورمز پر بھی کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں