اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کررہے ہیں کہ بانی ایک سیاسی قیدی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں بند دروازوں کے پیچھے سزائیں سنائی گئیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عدالت سے درخواست ہے دن کی روشنی میں کھلی عدالت میں ہمارا موقف سنا جائے۔



