بیرسٹر دانیال چوہدری

پاکستان ترقی کی جانب گامزن، برآمدات 11.4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں،بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن، برآمدات 11.4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے امکانات روشن، برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، توانائی کے شعبے میں نئی بین الاقوامی شراکت داریاں،

191.8ارب روپے کے بڑے ترقیاتی منصوبے اور سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع ملکی معیشت کی استعداد کے عکاس ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے لیے جاری کوششوں سے ملک میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں