سونے اور چاندی

دو روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی

کراچی (نمائندہ خصوصی) ملک میں سونے کی قیمت میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے پر آگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 653 ڈالر کا ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں