کراچی (نمائندہ خصوصی) جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی۔
پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 18 روپے 21 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 269 روپے 50 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے، اس سے قبل جیٹ فیول 287 روپے 71 پیسے فی لٹر میں فروخت ہورہا تھا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 55 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 257 روپے 67 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے، مٹی کا تیل اس سے قبل 273 روپے 22 پیسے فی لٹر میں فروخت ہورہا تھا۔
ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 13 روپے ایک پیسہ فی لٹر کم کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 207 روپے 27 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے، اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل 220 روپے 28 پیسے فی لٹر میں دستیاب تھا۔تینوں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 28 نومبر سے کر دیا گیا ہے۔



