مریم نواز

حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑےگا ،اگلا سال الیکشن کا ہے، مریم نواز

لاہور (گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا،آئندہ سال انتخابات کا سال ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیابی حاصل کرے گی۔ احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ۔انہوں نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑیوں میں لانے کی مذمت کرتے ہوئے کہانہیں جتنی دہشت جمہوری قیادت سے ہے اور کسی سے نہیں، حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے انہیں بھگتنا پڑے گا۔ دوسری جانب منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میںقائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بکتر بندگاڑیوں پر احتساب عدالت پہنچا یا گیا۔ دونوں شخصیات کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں