کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی حادثے کا شکار، تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی ٹرک سے جا ٹکرائی.

لاہور (گلف آن لائن) قومی کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی ٹرک سے جا ٹکرائی، جب وہ پی ایس ایل کے ڈرافٹ کے بعد قذافی اسٹیڈیم سے روانہ ہورہا تھا۔ خوش قسمتی سے ، اسٹار کرکٹر محفوظ اور مستحکم ہیں.حادثے میں شعیب ملک محفوظ رہے جبکہ گاڑی کا فرنٹ تباہ ہو گیا حادثہ قزاقی اسٹیڈیم کے قریب پیش آیا.شعیب ملک نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا ، وہ کہتے ہیں “میں بالکل ٹھیک ہوں, تمام محبت اور دیکھ بھال کے لئے سب کا مشکور ہوں۔ “~ شعیب ملک

اپنا تبصرہ بھیجیں