شازیہ مری

عمران خان اسمبلی میں آنے سے ایسے گھبراتے جیسے نالائق بچہ اسکول سے،شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملک کے ہر صوبے میں پی ٹی آئی انتشار کا شکار ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسمبلی ممبران عمران خان کے فیصلوں سے اختلاف کر رہے ہیں، آمرانہ روش کی وجہہ سے پی ٹی آئی کے اندر عمران خان کے خلاف بغاوت ہے ، عمران خان بغاوت کو کچلنے کیلئے عدالت کا کندھا استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں جہاں جمہوریت مظبوط ہے، وہاں خفیہ ووٹ کا نظام ہے ،جس کو جمہوریت کی ابجد کا علم نہیں وہ جمہوریت کا سبق پڑھا رہے ہیں۔ شازیہ مری نے سوال اٹھایاکہ عمران نیازی بتائیں انہیں آئین سے کیا پرخاش ہے ،عمران خان اسمبلی میں آنے سے ایسے گھبراتے جیسے نالائق بچہ اسکول سے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان لکھ کر رکھے سینیٹ میں شکست ان کا مقدر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں