دلیپ کمار

لیجنڈ اداکار دلیپ کمارایک بار پھر طبعیت خراب ہونے پر آئی سی یو منتقل.

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ایک بار پھر خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔ 98 سالہ اداکار دلیپ کمار کو رواں ماہ کی ابتدا میں طبعیت کی خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ تقریباً ایک ہفتے تک زیرعلاج رہے تھے۔ بعد ازاں طبعیت میں بہتری کے باعث انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کی طبعیت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ہے اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے. جس کے باعث انہیں گزشتہ روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال لے جایا گیا۔ گزشتہ روز دلیپ کمار کی طبعیت خراب ہونے پر اداکار کی عمر اور حال ہی میں اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں دوبارہ اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا۔ جہاں ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں اوران کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں