وزیراعظم عمران خان

طالبان سے ہمیں کوئی سروکارنہیں، صرف امن و سکون چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (گلف آن لائن) افغان صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کہنا تھا کہ ہمیشہ سے یہی مؤقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں، دنیا کی عظیم فوجی اتحادنیٹوکوڈیڑھ لاکھ فوج کےساتھ افغانستان میں ناکامی ہوئی، ہم نےواضح الفاظ میں کہاہےکہ فوجی کارروائی کی ہرگزحمایت نہیں کریں گے، امریکا ہم پردباوَ ڈالتا رہا کہ شمالی وزیرستان میں طالبان کےٹھکانےہیں، بالاخرہم نےکارروائی کی اور10لاکھ لوگ شمالی وزیرستان سے بے گھرہوئے، ہم یقین رکھتےہیں کہ افغانستان کوباہر سے کنٹرول نہیں کیاجا سکتا تھا، افغانوں کی تاریخ ہے کہ وہ ہمیشہ سےآزادی پسند رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غلط تاثر موجود ہے کہ پاکستان کو عسکری ادار ے کنٹرول کرتے ہیں، فوج میری حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کررہی ہے، پاکستان کو افغان بحران کا ذمہ دار ٹھہرانا بھی افسوسناک ہے، طالبان جو کر رہے ہیں اس کا ہم سے کیا تعلق ہے، آپ کو طالبان سے پوچھنا چاہیے، پاکستان میں لاکھوں مہاجرین آبادہیں ہم کیسے چیک کر سکتے ہیں کہ اِن میں طالبان کون ہیں، خطے کا کوئی ملک پاکستانی کوششوں سے برابری کا دعویدار نہیں ہوسکتا۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اگر آپ سمجھتےہیں کہ طالبان کو حکومت میں نہیں ہونا چاہیے تو امریکی حمایت سے جنگ جاری رکھیں، طالبان سے ہماراکوئی سروکارنہیں، اور افغانستان میں ہماراکوئی پسندیدہ نہیں، ہم افغانستان میں صرف امن چاہتے ہیں، چند طالبان رہنماوَں کےخاندان یہاں مقیم ہونےسےہم صرف طالبان کومذاکرت پرمجبورکرسکتےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں