کورونا وائرس

کورونا وبا کی چوتھی لہر میں تیزی، 4722 افراد کوروناکا شکار، 46 اموات رپورٹ.

اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں تیزی آرہی ہے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے 46 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔‌‌نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4722 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,047,999 ہوگئی ہے جن میں سے 945,829 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 46 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح8.22 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں