شہباز شریف

اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا موجودہ حکومت کو سپورٹ کیا، شہباز شریف

کراچی (گلف آن لائن) مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں انعام کے طور پر پاکستان عطا کیا، قائداعظم نے پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا، ہمیں اقوام عالم میں ممتاز مقام حاصل کرنا تھا، ہم قائداعظم سے شرمندہ ہیں، ہم نے ان کے فرمودات کو فراموش کردیا، پاکستان دولخت ہوگیا، ہم نے پھر بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔ محنت اور دیانت سے اپنا کھویا مقام حاصل کرسکتے ہیں.

ملک میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کسی جادو ٹونے سے ختم نہیں ہوئی، نواز شریف کی محنت اور جدوجہد سے ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہوئی۔ صدر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں کی ترقی تک ملک ترقی نہیں کرے گا، گرین لائن مسلم لیگ (ن) کا منصوبہ تھا ،ہم نے سندھ اورکراچی کے عوام کو تحفہ دیا، پیپلز پارٹی سیاسی جماعت اور ایک حقیقت ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے مجھے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنایا ہے، میرا فرض ہے کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں