رانا ثنااللہ

نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ہے، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے،رانا ثنا ء اللہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ہے، یہ معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نئے صوبوں کا معاملہ اس قدر متنازع شکل اختیار کر چکا ہے کہ اب اس کا بہتر حل عوام سے براہ راست رائے حاصل کرنے میں ہی نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ بحرانی صورتحال کے تناظر میں عوام سے اس معاملے پر رائے لینے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے،

ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق عوامی مقف سامنے لایا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ نئے صوبوں کے معاملے کو سیاسی طور پر جس حد تک متنازع بنایا جا چکا ہے، اس کا فیصلہ عوام کی رائے کے ذریعے کرنا مناسب ہوگا۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ریفرنڈم کے معاملے پر خون کی ندیاں بہانے کی بات کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب بعض حلقوں کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ملک کی 83 فیصد آبادی نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں