احسن اقبال

حکومتی پالیسیاں ملک کو دیوالیہ کر رہی ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں دن بدن پاکستان کو دیوالیہ کر رہی ہیں۔ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو پے درپے تمام ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی ہے، کراچی کا جلسہ بھی ماضی کے جلسوں سے بڑا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ جب حکومت انتخابات کا اعلان کرے گی تو ان کاحشر ق لیگ جیسا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مصنوعی حکومت نے وہاں کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں