کورونا وائر س

ملک بھر میں کورونا وائر س سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے، مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 670 ہوگئی

اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک بھر میں کورونا وائر س سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے، مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 670 ہوگئی ،3 ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ، ایکٹو کیسز کی تعداد 93 ہزار 690 ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کرونا وائرس کے مزید 66 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 670 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 56 ہزار 281 ہوگئی۔ ملک میں کرونا وائرس سے کے فعال کیسز کی تعداد 93 ہزار 690 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 36 ہزار 921 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 56 ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 77 لاکھ 4 ہزار 220 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 612 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں