راجہ عدیل

پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے پر کوالیفائیڈ کاغذات کی منظوری خوش آئند ہے’راجہ عدیل

لاہور( گلف آن لائن) آئرن و سٹیل مارکیٹس لاہور کے صدرراجہ عدیل نے نجکاری بورڈ کے اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے سرمایہ کاروں کے پری کوالیفیکشن معیار کی دستاویزات کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب سٹیل ملز کی بحالی کیلئے ایکسپریشن آف انٹریسٹ پاکستان سٹیل ملز کی طرف سے ایس ای سی پی میں سکیم آف ارینجمنٹ جمع کروانے کے فوری بعد شائع کردیئے جائیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی مکمل بحالی سے قومی معیشت بہتر ہوگی۔پاکستان سٹیل ملز قومی ادارہ ہے ،اس کی بحالی سے نہ صرف ملک کی لوہے کی ضروریات پوری ہونگی بلکہ بیرون ملک سٹیل برآمد کرکے کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جاسکے گا۔ پاکستان سٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت کو 10لاکھ سے بڑھا کر30لاکھ ٹن کیا جاسکتا ہے ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پاکستان سٹیل ملز کو چلانے سے پاکستان سٹیل ملز کی پیداوار ایک ملین سے تین ملین ٹن ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئرن و سٹیل مارکیٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ سٹیل ملز کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بحالی سے ان نقصانات کا ازالہ اور نقصان کا خاتمہ ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ پاکستان سٹیل ملز ملک میں ہالٹ رالڈکوائل اور سلیب بنانے والا واحد ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے بند پڑا ہے جس کی بحالی ملک کیلئے از حد ضروری ہے تاکہ ملک سٹیل کی پیداوار میں خودکفیل ہوسکے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں