اجتماعی زیادتی

لاہور میں دو لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی

لاہور(گلف آن لائن) لاہور کے علاقے شاہدرہ سے اغوا ہونے والی دونوں لڑکیاں گوجرپورہ سے بازیاب ہوگئی ہیں، تاہم لڑکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں 3 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں نے بیان دیا ہے کہ انہیں شاہدرہ سے اغوا کر کے گجر پورہ لایا گیا، اور کرول کھاٹی کے قریب فیکٹری میں لے جایا گیا، جہاں 3 افراد نے گن پواینٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکیوں کی نشاندہی پر فیکٹری مالک ندیم کو حراست میں لے لیا ہے، اور فرار ہونے والے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے، سی ڈی آر کی مدد سے معاملے کی دیگر پہلوں سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، جب کہ لڑکیوں کو میڈیکل کے لئے بھجوا دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں